• معاشرت >> نکاح

    سوال نمبر: 1003

    عنوان:

    نکاح کے بعد ایک سال تک مباشرت نہ ہو تو کیا ان کا نکاح باقی رہے گا؟

    سوال:

    اگر میاں بیوی اپنے نکاح کے ایک سال بعد تک بھی ایک بار بھی مباشرت نہ کریں تو کیا ان کا نکاح ٹوٹ جائے گا یا نہیں؟ واضح رہے کہ وہ دونوں ایک ہی کمرے میں رہتے ہیں لیکن کچھ اختلافات کی وجہ سے جسمانی تعلق قائم نہیں کرتے۔

    جواب نمبر: 1003

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  699/ج = 698/ج)

     

    اگر میاں بیوی نکاح کے ایک سال بعد تک بھی ایک کمرے میں رہتے ہوئے باہمی اختلافات کی وجہ سے ایک بار بھی باہم جسمانی تعلق قائم نہ کریں تو اس سے نکاح نہیں ٹوٹتا مگر ایسا کرنا ناجائز اور گناہ ہے، دونوں کو چاہیے کہ آپسی اختلافات ختم کرکے حسن معاشرت کے ساتھ میاں بیوی کی طرح رہیں سہیں اور باہم جسمانی تعلق قائم کریں، اور دونوں ایک دوسرے کے لیے سکون و راحت کا ذریعہ بنیں، کوئی دوسرے کے لیے ٹینشن نہ بنے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند