• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 9772

    عنوان: عید کی نماز کے بعد دعا

    سوال: میرے گاؤں میں عید کی نماز کے بعد خطبہ ہوتا ہے اس کے بعد دعا ہوتی ہے۔ اس طرح سے نماز پینتیس سال سے ہورہی ہے لیکن کچھ لوگ اعتراض کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ نماز کے بعد دعا ہونی چاہیے۔ صحیح طریقہ بتائیں؟

    جواب نمبر: 9772

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1696=1299/ ل صحیح طریقہ یہ ہے کہ نماز کے بعد مختصر دعاء کرلی جائے اور پھرخطبہ ہوجائے، بعد خطبہ کے دعاء نہیں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند