• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 967

    عنوان:

    جمعہ کی کل کتنی رکعت ہوتی ہے؟ رہ نمائی فرمائیں۔ میں شافعی المسلک ہوں۔

    سوال:

    جمعہ کی کل کتنی رکعت ہوتی ہے؟ رہ نمائی فرمائیں۔ میں شافعی المسلک ہوں۔

    جواب نمبر: 967

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  680/ج = 680/ج)

     

    جمعہ سے پہلے چار رکعت سنت موٴکدہ اور جمعہ کے بعد مفتی بہ قول کے مطابق چھ رکعت ہیں، چار سنت موٴکدہ اور دو سنت غیر موٴکدہ، یہ مسلک احناف رحمہم اللہ کا ہے، اور اگر آپ اس سلسلہ میں اپنا مسلک دریافت کرنا چاہتے ہیں تو آپ اپنے ہم مسلک دارالافتاء سے رجوع کریں، ہمارے یہاں سے صرف مسلک احناف پر فتویٰ دیا جاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند