• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 9366

    عنوان:

    اگر کسی شخص کو عید کی نماز میں حدث ہوجائے اوروہ اگلی صف میں کھڑا ہو تو کیا کرے؟

    سوال:

    اگر کسی شخص کو عید کی نماز میں حدث ہوجائے اوروہ اگلی صف میں کھڑا ہو تو کیا کرے؟

    جواب نمبر: 9366

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2365=1949/ ب

     

    صورت مسئولہ میں اگر وہ شخص صف اول میں کھڑا ہے اور کثرت ازدحام کی وجہ سے باہر جانا بآسانی ممکن نہ ہو، یا یہ کہ نماز کے فوت ہوجانے کا اندیشہ ہو تو وہ شخص وہیں صف اول پر تیمم کرکے بقیہ نماز پوری کرے: وإن أحدث الإمام أو المقتدي في صلاة العید تیمم وبنی عند أبي حنیفة ۔ (ہدایة : ۱/۵۴)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند