• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 9105

    عنوان:

    کسی غیر اسلامی ملک میں نمازجمعہ پڑھنے کی کیا شرطیں ہیں؟

    سوال:

    کسی غیر اسلامی ملک میں نمازجمعہ پڑھنے کی کیا شرطیں ہیں؟

    جواب نمبر: 9105

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2085=1916/ د

     

    اقامت جمعہ کی صحت کے لیے اسلامی اور غیراسلامی ملک دونوں برابر ہیں، فقہائے کرام نے صحت جمعہ کے لیے چھ شرطیں بیان کی ہیں:

    (۱) مصر یا فنائے مصر کا ہونا۔ (۲) بادشاہ یا اس کے نائب کا امام بننا جہاں اسلامی بادشاہ موجود نہیں ہیں وہاں فقہاء نے اس شرط کو ترک کردیا ہے، مسلمان جس کو امام جمعہ بنائیں اس کے پیچھے نماز جمعہ ادا کرنا جائز ہے۔ (۳) ظہر کا وقت ہونا (۴) خطبہ کا ہونا۔ (۵) اذن عام ہونا۔ (۶) جماعت کا ہونا۔ (۷) خطبہ کا جمعہ سے پہلے ہونا۔ کسی غیراسلامی ملک کے شہر یا قصبہ یا بڑے گاوٴں (جو مثل قصبہ معلوم ہوتا ہے)میں مسلمان کسی کو امام جمعہ مقرر کرلیں تو اسکے پیچھے نماز جمعہ اداء کرنا جائز ہے، چھوٹے گاوٴں (قریہ صغیرہ) میں جمعہ واجب نہیں ہوتا وہاں ظہر کی نماز ادا کی جائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند