• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 8906

    عنوان:

    نمازجمعہ میں کتنی سنت رکعت ہیں؟ اس کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا عمل تھا؟ برائے کرم مجھے کسی حدیث کا حوالہ دیں اور اس کا نمبر بھی بتادیں؟

    سوال:

    نمازجمعہ میں کتنی سنت رکعت ہیں؟ اس کے بارے میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا کیا عمل تھا؟ برائے کرم مجھے کسی حدیث کا حوالہ دیں اور اس کا نمبر بھی بتادیں؟

    جواب نمبر: 8906

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2004=1854/د

     

    جمعہ میں چار رکعت پہلے سنت اور چار رکعت بعد میں، امام ابویوسف رحمہ اللہ کے نزدیک بعد جمعہ چھ رکعت سنت ہے: عن علي -رضي اللہ عنہ- قال کان رسول اللّٰہ صلی اللہ علیہ وسلم یصلي قبل الظہر أربعًا وبعدھا رکعتین (رواہ الترمذي)اس کے علاوہ متعدد روایات سے زوال کے بعد چار رکعت پر مواظبت آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے جو روز جمعہ کو بھی شامل ہے: وعن أبي ہریرة -رضي اللہ عنہ قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم إذا صلتیم بعد الجمعة فصلوا أربعاً رواہ مسلم وفي روایة للجماعة إلا البخاري إذا صلی أحدکم الجمعة فلیصل بعدھا أربعًا جمعہ کے بعد چھ رکعت حضرت علی سے مروی ہے۔ امام ابویوسف رحمہ اللہ اس بنا پر چھ کے قائل ہیں۔ (والتفصیل في شرح منیة المصلي)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند