• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 8264

    عنوان:

    میں ایک کریٹو اور ایڈورٹائزنگ کمپنی میں کام کرتا ہوں۔ جمعہ کے دن نماز جمعہ کے لیے میں عموماً (مسجد میں) عربی خطبہ کے قریب جاتا ہوں (مثلاً دس منٹ پہلے) جو کہ منبر شریف پر دیا جاتا ہے، اور میں مسجد میں جو اردو بیان ہوتا ہے اس کونہیں سن پاتا ہوں۔ مجھے بتائیں کہ کیا میں صحیح ہوں یا غلط کیوں کہ مجھے آفس میں پہلی اذان کے بعد بھی کام کرنا ہوتا ہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 8264

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1776=1672/د

    آپ گھر سے نماز جمعہ کے لیے تیار ہوکر جاتے ہیں اور جمعہ کی نماز میں عربی خطبہ کے وقت پہنچ کر پورا خطبہ سن کر نماز پڑھ لیتے ہیں، تو ایسا کرنا آپ کا درست ہے، اردو تقریر سننا ضروری نہیں ہے، جب کہ آپ پر آفس کے اوقات کی پابندی لازم ہے۔ پہلی اذان کے وقت آپ کو چھٹی نہیں مل سکتی تو کچھ دیر کام کرلینے کی گنجائش ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند