• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 7658

    عنوان:

    انگلینڈ میں بہت سارے لوگ چاند دیکھنے میں سعودی عرب کی اتباع نہیں کرتے ہیں۔ حضرت مفتی سعید صاحب پالنپوری دامت برکاتہم جب لندن میں تھے تو انھوں نے ایک تقریر کی اور (لندن میں چاند دیکھنے پر)سعودی عرب کی اتباع کرنے میں غلطیوں کو واضح کیا، لیکن لندن کے مولوی یعقوب مفتاحیجو(لندن میں) چاند دیکھنے میں سعودی عرب کی اتباع کرنے پر زور دیتے ہیں ،انھوں نے چاند دیکھنے میں سعودی عرب کی اتباع نہ کرنے پر حضرت مفتی سعیدپالنپوری دامت برکاتہم(دیوبند)اور ان کی تقریر پر تنقید کرتے ہوئے ایک کتاب لکھی۔ سوال یہ ہے کہ مفتی سعید صاحب اور دوسرے مفتیان کرام کیوں کہتے ہیں کہ(لندن میں) چاند دیکھنے میں سعودی عرب کی اتباع کرنا غلط ہے؟ کیا مفتی سعید صاحب دامت برکاتہم مہربانی فرماکرکے اس کی وجہ بیان کردیں گے؟ کیا مولوی یعقوب مفتاحی لندن، مفتی سعید صاحب پر تنقید کرنے میں حق بجانب ہیں یا غلطی پر ہیں؟ (۳) لند ن کے مولوی یعقوب مفتاحی کون ہیں؟ (۴) مولوی یعقوب مفتاحی یہ کتابیں تمام دیوبندی مسجدوں میں اوراسلامی تنظیموں میں مفت تقسیم کررہے ہیں۔ تو اگر یہ مولانا(مولوی یعقوب مفتاحی) غلط ہیں تو کیا دارالعلوم دیوبند اس بات کو واضح کردے گا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 7658

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1779/ ب= 241/تب

    لندن کا یہ اختلاف علماء کے درمیان بہت پرانا ہے، کوئی گروہ اپنے نظریہ سے ہٹنے کو تیار نہیں۔ ہمارے یہاں دارالعلوم دیوبند سے بارہا یہ فتویٰ لکھا گیا کہ اگر وہاں ابروبادل کی وجہ سے چاند کی روایت ممکن نہیں تو وہاں سے قریبی اسلامی ملک مراکش کی روٴیت کا اعتبار کرکے رمضان اور عید کریں۔ مگر وہاں کے علمائے نہ جانے کیوں اس بات کو ماننے کے لیے تیار نہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند