• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 69767

    عنوان: کیا ہم اس کالج کے ہال میں نماز جمعہ ادا کرسکتے ہیں؟

    سوال: میں کالج کا طالب علم ہوں، ہمارے کالج کے ہال میں جس میں صرف ظہر کی نماز ادا کی جاتی ہے اور کالج شہر میں ہے، کیا ہم اس کالج کے ہال میں نماز جمعہ ادا کرسکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 69767

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1149-1146/M=12/1437 کالج اگر شہر میں واقع ہے تو کالج کے ہال میں جمعہ قائم کرسکتے ہیں، جمعہ کے لیے جماعت، خطبہ اور اذن عام شرط ہے اگر حفاظتی وجوہ سے باہری لوگوں کو آنے کی ممانعت ہو تو وہ جواز سے مانع نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند