• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 6915

    عنوان:

    کیا جمعہ کا خطبہ عربی زبان کے علاوہ کسی اور زبان میں دیا جاسکتا ہے؟ (۲) جمعہ کے خطبہ کے دوران امام صاحب سے سوال وجواب ہوسکتے ہیں؟ (۳) کچھ لوگ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کی مثال دیتے ہیں کہ جمعہ کے خطبہ میں ان سے لوگوں نے سوال کیا تھاکہ پہلے یہ بتائیں کہ آپ نے جو کپڑے پہنے ہوئے ہیں وہ کہاں سے آئے؟ (۴)یہاں امریکہ میں بہت سی مساجد میں جمعہ کا خطبہ انگریزی میں ہوتا ہے۔ ایسی صورت میں کیا حکم ہے؟ ہماری جمعہ کی نماز ہوجائے گی؟

    سوال:

    (۱)کیا جمعہ کا خطبہ عربی زبان کے علاوہ کسی اور زبان میں دیا جاسکتا ہے؟

    (۲) جمعہ کے خطبہ کے دوران امام صاحب سے سوال وجواب ہوسکتے ہیں؟

    (۳) کچھ لوگ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کی مثال دیتے ہیں کہ جمعہ کے خطبہ میں ان سے لوگوں نے سوال کیا تھاکہ پہلے یہ بتائیں کہ آپ نے جو کپڑے پہنے ہوئے ہیں وہ کہاں سے آئے؟

    (۴)یہاں امریکہ میں بہت سی مساجد میں جمعہ کا خطبہ انگریزی میں ہوتا ہے۔ ایسی صورت میں کیا حکم ہے؟ ہماری جمعہ کی نماز ہوجائے گی؟

    جواب نمبر: 6915

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1444=1254/ ب

     

    (۱) جی نہیں۔ یہ سنتِ متوارثہ کے خلاف ہے۔

    (۲) جی نہیں خطبہ کے دوران بولنا حرام ہے۔

    (۳) جب وہ خطبہ دینے کھڑے ہوئے تھے، ابھی خطبہ شروع نہیں کیا تھا، اس وقت ان سے سوال ہوا تھا۔

    (۴) سنت متوارثہ کے خلاف اور مکروہ ہے، صرف عربی زبان میں خطبہٴ جمعہ ہونا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند