• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 68381

    عنوان: کیا تکبیراتِ عیدین آہستہ پڑھیں گے تب بھی فضیلت حاصل ہو جائے گی؟

    سوال: عیدین کے خطبہ کے بارے میں ایک سوال پوچھنا یہ ہے کہ بعض کتابوں میں پڑھا ہے کہ عید کے پہلے خطبہ کے شروع میں 9 اور دوسرے خطبہ کے شروع میں 7مرتبہ تکبیر کہنی ہے اور اسکو بعض نے سنت اور بعض نے مستحب لکھا ہے تو پوچھنا یہ ہے کہ تکبیر صرف اللہ اکبر کہنا ہے یا پوری تکبیرِ تشریق یعنی اللہ اکبر اللہ اکبر لا الہ الا اللہ واللہ اکبر اللہ اکبر و للہ الحمد بلند آواز سے کہہ کر خطبہ شروع کرنا ہے ؟اور ایک بات جس طرح خطبہ پڑھتے ہیں اس طرح پڑھنا ہے یا خطبہ کے شروع میں آہستہ پڑھیں گے تب بھی یہ فضیلت حاصل ہو جائے گی؟

    جواب نمبر: 68381

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1038-1043/Sd=1/1438 بظاہر تکبیر سے اللہ اکبر کہنا مراد ہے، یعنی صرف اللہ اکبر کہنے سے مستحب حکم پر عمل ہوجائے گا اور یہ تکبیر باقی خطبہ کی طرح بلند آواز ہی سے کہنا مشروع ہے، اسی کا معمول بھی ہے۔ قال الحصکفي: ویستحب أن یستفتح الأولی بتسع تکبیرات تتری، أي: متتابعات، والثانیة بسبع۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ (الدر المختار مع رد المحتار: ۲/۱۷۵، باب العیدین، ط: دار الفکر، بیروت، مجمع الأنہر: ۱/۱۷۴، باب صلاة العیدین، صفة صلاة العید، ط: دار احیاء التراث العربي، بیروت)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند