• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 68146

    عنوان: ہم جمعہ کی نماز اپنے کالج میں شروع کرسکتے ہیں یا نہیں؟

    سوال: غوثیہ آئی ٹی آئی کالج میں تقریباً تین سو طلباء ہیں، جن میں سے تقریباً دو سو چالیس طلباء الحمد للہ مسلمان ہیں۔ ہمارے کالج میں ہمارا چھوٹا مصلی ہے جہاں ہم پابندی سے ظہر اور عصر کی نماز پڑھتے ہیں سوائے سرکاری چھٹیوں کے ۔اور ظہر کی نماز کے لیے پڑوس کی کمپنیوں میں کام کرنے والے سوفٹ ویرانجینئر بھی شامل ہوتے ہیں۔ پہلے جمعہ کو آدھے دن کی ہی تعلیم ہوتی تھی لیکن اب محکمہ (ڈائریکٹریٹ آف ایمپلائمنٹ و ٹریننگ)کی جانب سے حکم آگیا ہے کہ ہم کو جمعہ کے دن بھی پورا دن کام کرنا ہے۔ میرا سوال یہ ہے کہ آیا ہم جمعہ کی نماز اپنے کالج میں شروع کرسکتے ہیں ایک امام و خطیب کی تقرری کرکے کیوں کہ اس سے تقریباً دو سو پچاس لوگوں کو فائدہ ہو گا اور ان کی جمعہ کی نماز نہیں چھوٹے گی۔ براہ کرم اس کے بارے میں بتائیں کہ آیا ہم امام کا تقرر کرسکتے ہیں او راپنے کالج میں جمعہ کی نماز پڑھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 68146

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 810-786/Sd=9/1437 صورت مسئولہ میں اگر آپ کا مذکورہ کالج شہر یا فنائے شہر، قصبہ یا بڑے گاوٴں کے حدود میں واقع ہے جہاں جمعہ کے قیام کی شرائط پائی جاتی ہیں تو آپ اپنے کالج میں کسی مستند صحیح العقیدہ امام کا تقرر کرکے جمعہ قائم کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند