• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 66380

    عنوان: اگر جمعہ کی نماز کے لیے چار لوگ ہوں (جن میں امام بھی شامل ہیں) اور ان میں سے ایک شخص معذوری کی وجہ سے کرسی پر بیٹھ کر اشارے سے نمازپڑھ رہاہو تو کیا ایسی صورت میں نماز ہوجائے گی؟

    سوال: (۱) اگر جمعہ کی نماز کے لیے چار لوگ ہوں (جن میں امام بھی شامل ہیں) اور ان میں سے ایک شخص معذوری کی وجہ سے کرسی پر بیٹھ کر اشارے سے نمازپڑھ رہاہو تو کیا ایسی صورت میں نماز ہوجائے گی؟ (۲) اگر جمعہ کی نما ز کے لیے چار لوگ ہو(جن میں امام بھی شامل ہیں)اور ا ن میں سے ایک شخص معذوری کی وجہ سے کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھ رہاہے مگر اپنے سامنے ٹیبل رکھ کر اس پر سجدہ کررہاہے توکیا جمعہ کی نماز ہوجائے گی؟ (۳) اسی طرح جمعہ کی نماز کے لیے چار لوگ ہیں(جن میں امام بھی شامل ہیں) اور ان میں سے ایک شخص معذوری کی وجہ سے کرزمین پر بیٹھ کر نماز پڑھ رہاہے اور زمین پر سجدے کررہاہے توکیا جمعہ کی نماز ہوجائے گی؟ اگر ان مذکوربالا صورتوں میں جمعہ کی نماز نہیں ہوئی تو وجہ بتائیں۔ جزاک اللہ خیرا۔

    جواب نمبر: 66380

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 988-962/H=10/1437 اگر تمام شرائطِ جمعہ متحقق ہیں اور صرف امام اور اس کے ساتھ تین مذکور فی السوال مقتدی نمازِ جمعہ اداء کرلیں تو جمعہ تینوں صورتوں میں درست ہوجائے گا۔ والسادس الجماعة وأقلہا ثلثة رجال ولو غیر الثلاثة الذین حضروا الخطبة سوی الإمام اھ درمختار وفی شرحہ الفتاویٰ ردالمختار (قولہ وأقلہا ثلثة رجال) أطلق فیہم فشمل العبید والمسافرین والمرضی والأمیین والخرسیٰ لصلاحتیہم للإمامة في الجمعة اھ ج:۱ص:۵۴۵ (مطبوعہ نعمانیہ دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند