• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 63132

    عنوان: کیا نماز جمعہ میں اذان ثانیہ کے لیے جگہ مخصوص ہے یا اندرون مسجد کہیں بھی کھڑے ہوکر دیجاسکتی ہے ؟

    سوال: کیا نماز جمعہ میں اذان ثانیہ کے لیے جگہ مخصوص ہے یا اندرون مسجد کہیں بھی کھڑے ہوکر دیجاسکتی ہے ؟

    جواب نمبر: 63132

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 252-219/Sn=3/1437-U اذانِ ثانیہ یعنی اذانِ خطبہ میں افضل اور بہتر یہ ہے کہ منبر کے سامنے اور اس کے قریب د ی جائے، حضرت علامہ ظفر احمد عثمانی رحمہ اللہ اس سلسلے میں فقہاء کی مختلف عبارات نقل کرنے کے بعد تحریر فرماتے ہیں: ”ان عبارات میں ”علی المنبر“، ”عند المنبر“، ”أمام المبنر“ بین یدی المنبر، یہ سب الفاظ اس کو ظاہر کرتے ہیں کہ اذان ثانی منبر کے سامنے اور اس کے نزدیک ہونا چاہیے؛ باقی اس قرب کو صف اول کے ساتھ محدود کرنا صحیح نہیں ہے“۔ (امداد الفتاوی: ۷۰۰۱، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند