• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 57993

    عنوان: جمعہ کی پہلی چار سنت ادا کرنے کا وقت

    سوال: میں قطر میں رہتا ہوں یہاں پر زوال ٹائم 11:09 پر ہوتا ہے اور ظہر کا وقت 11:46 پر شروع ہو جاتا ہے اور جمعہ کا خطبہ بہی11:45 پر شروع ہو جاتا ہے ، میں جمعہ کی پہلی چار سنت کب ادا کروں ۔شکریہ

    جواب نمبر: 57993

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 391-388/B=5/1436-U زوال کے بعد ہی جمعہ اور ظہر کا وقت شروع ہوجاتا ہے، زوال کے کچھ منٹ کے بعد سنت پڑھ سکتے ہیں۔ سنت کے لیے اذان کا ہونا ضروری نہیں، ظہر یا جمعہ کا وقت ہوجانا کافی ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند