عبادات - جمعہ و عیدین

India

سوال # 55262

جمعہ کی دو رکعت فرض نماز سے قبل اور بعد میں کتنی رکعت اور کونسی نماز پڑھی جانی چاہئے؟

Published on: Oct 18, 2014

جواب # 55262

بسم الله الرحمن الرحيم

Fatwa ID: 1896-1585/B=12/1435-U

جمعہ کے فرض سے پہلے مسجد میں پہنچ کر پہلے دو رکعت تحیة المسجد پڑھے یہ نماز مستحب ہے، پھر چار رکعت ایک سلام سے سنت پڑھے یہ سنت موٴکدہ ہے اورجمعہ کے فرض کے بعد پہلے چار رکعت سنت، پھر دو رکعت سنت پڑھے یہ دونوں سنت موٴکدہ ہیں۔ (مفتی بہ قول کے مطابق) اس کے علاوہ نفل نماز ہے۔ اس میں اختیار ہے اپنی طاقت کے مطابق جتنی چاہے پڑھے۔

واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات