عبادات - جمعہ و عیدین

Pakistan

سوال # 54700

میرا سوال یہ ہے کہ عید الفطر میں خوشی منانے کے کیااحکامات ہیں؟عیدی کی کیا حیثیت ہے؟ عیدی دینا رواج ہے یا شرع میں اس کی کوئی حیثیت ہے؟عیدی دینا جائز ہے؟

Published on: Aug 17, 2014

جواب # 54700

بسم الله الرحمن الرحيم

Fatwa ID: 1319-1052/H=10/1435-U

غسل کرنا، مسواک کرنا، اچھے کپڑے پہننا، عیدگاہ جاتے ہوئے راستہ میں سرا تکبیر پڑھنا، نماز عید اچھی طرح ادا کرنا، خطبہ بہت متوجہ ہوکر سننا، ایک راستہ سے جانا اور دوسرے راستہ سے واپس لوٹنا، یہ عید الفطر میں خوشی منانے کا طریقہ ہے اور بہتر ہے کہ نماز عید کو جانے سے قبل صدقہٴ فطر ادا کردے۔ ایک دوسرے کو عیدی لینے دینے کے جو مختلف انداز رائج ہیں وہ شریعت مطہرہ میں نہ فرض ہیں نہ واجب نہ سنت نہ مستحب، پس آدابِ ہدیہ کو ملحوظ رکھ کر ہو اور کسی قسم کا کوئی مفسدہ نہ ہوایک دوسرے کا دل خوش کرنے کی خاطر لین دین ہو تو کچھ مضائقہ نہیں۔

واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات