• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 49592

    عنوان: کیا عورتوں کے لیے عید کی نماز ہے یا نہیں؟براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

    سوال: کیا عورتوں کے لیے عید کی نماز ہے یا نہیں؟براہ کرم، اس بارے میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 49592

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 290-222/B=2/1435-U جمعہ اور عیدین کی نمازیں صرف مردوں پرواجب ہیں، عورتوں پر نہیں۔ عورتیں جمعہ اور عیدین کی نمازوں کے لیے مسجد اور عیدگاہوں میں نہ جائیں بلکہ جو نمازیں عورتوں پر فرض ہے ان کے لیے بھی جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کی غرض سے گھروں سے نکلنا عورتوں کے لیے مکروہ تحریمی وناجائز ہے، چنانچہ کنز الدقائق جمعہ کی نماز کی بحث میں ہے کہ: ”وشرط وجوبہا الإقامة والذکورة“ آگے عیدین کی نمازوں کی بحث میں ہے: ”وتجب صلاة العید علی من تجب علیہ الجمعة (کنز الدقائق علی ہامش البحر الرائق: ۲/۲۶۴-۲۷۶ مکتبہ زکریا) اور در مختار میں ہے: ”ویکرہ حضورہن الجماعة ولو لجمعة وعید ووعظ مطلقا ولو عجوزًا لیلاً علی المذہب المفتی بہ لفساد الزمان“ (الدر المختار: ۱/۸۳، دار الکتاب)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند