• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 49396

    عنوان: کیا عید کی نماز کے بعد تکبیر تشریق پڑھنا درست ہے؟

    سوال: اکثر دیکھاگیاہے کہ عید الاضحی کی نماز کے بعد لوگ تکبیر تشریق زور سے پڑھتے ہیں اور یہ کہا جاتاہے کہ تکبیر تشریق فرض نماز کے بعد واجب ہے اور ہم سبھی جانتے ہیں کہ عید کی نماز واجب ہے تو کیا عید کی نماز کے بعد تکبیر تشریق پڑھنا درست ہے؟

    جواب نمبر: 49396

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 41-36/B=1/1435-U فقہ کی کتابوں میں یہی مذکور ہے کہ ایام تشریق میں تکبیر تشریق ہرفرض نماز کے بعد ایک مرتبہ بلند آواز سے پڑھی جائے۔ عیدالاضحی کی نماز کے بعد تکبیر تشریق کہنا فتاوی شامی ج۱ ص۵۶۴ میں ہے، فرض نمازوں کے بعد پڑھی جائے اور عیدالاضحی کی نماز کے بعد بھی تکبیر تشریق پڑھنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند