• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 48965

    عنوان: نماز عید

    سوال: حضرت آپ نے ایک فتویٰ میں لکھا ہے کہ نماز عید میں بھی دعا کا محل نماز کے بعد ہے نہ کہ خطبہ کے بعد۔ تو اگر نماز عید پڑھنے کے بعد دعا نہ کی جائے بلکہ اس کے بعد خطبہ سے بھی فارغ ہوکر پھر دعا کی جائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟ وہ بھی جائز ہے یا اس میں کسی قسم کی کوئی کراہت یا گناہ ہے ؟

    جواب نمبر: 48965

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1535-1025/L=1/1435-U ایسا کرنا خلاف سنت اور مکروہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند