• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 47930

    عنوان: نماز جمعہ کی پہلی اذان پر خرید وفروخت کرنا ناجائز ہے اور اسی وقت سعی الی الجمعہ بھی واجب ہے

    سوال: ہمارا کھانے کا ہوٹل ہے جس پر ہم 5 باپ بیٹے اور کچھ ما تحت کام کرتے ہیں۔اور جمع کے دن 5 الگ الگ مساجد میں نمازے جمع ادا کرتے ہیں ۔جس سے کہ کام کا بھئ حرج نہیں ہوتا یعنی خرید فروخت بھی جاری رہتی ہے اور نماز بھی وقت پر ادا ہو جاتی ہے ۔اب ہمارا سوال ہے کہ ایسا کرنا جائز ہے کہ نہیں ۔ جیسے کہ حدئث مے ہے ک جمع کی پہلی اذان کے بعد خرید فروخت کرنا ناجائز ہے ۔

    جواب نمبر: 47930

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 177-177/M=2/1435-U نماز جمعہ کی پہلی اذان پر خرید وفروخت کرنا ناجائز ہے اور اسی وقت سعی الی الجمعہ بھی واجب ہے،آپ نے جو صورت ذکر کی ہے یہ درست نہیں، بلکہ قابل ترک ہے، کیونکہ جب آپ کی دوکان کھلی رہے گی تو خرید وفروخت ہوگی جس سے ترک سعی الی الجمعہ لازم آئے گا؛ اس لیے یہ صورت ترک کردینی چاہیے اورگھنٹہ ڈیڑھ گھنٹہ خدائی حکم کی تعمیل میں دوکان بند کردینی چاہیے ورنہ کیا خبر کہ اللہ تعالیٰ یہاں اس کی وجہ سے گرفت ہوجائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند