عبادات - جمعہ و عیدین

Pakistan

سوال # 47282

نماز عید کے فوراً بعد دعا کی جاتی ہے یا خطبہ؟ ہماری مسجد میں مولانا صالحب بضد ہیں کہ دعا خطبہ سے قبل کی جاتی ہے؟

Published on: Sep 7, 2013

جواب # 47282

بسم الله الرحمن الرحيم

فتوی: 1190-920/H=10/1434

دعا کا محل نماز کے سلام کے بعد ہے، خطبہ کے بعد دعا نہیں امام صاحب کا قول درست ہے، یہی ثابت بھی ہے اس کو ضد سے تعبیر کرنا غلط ہے۔

واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات