• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 46851

    عنوان: جمعہ کی نماز کے بعد اسی جگہ ظہر کی نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں

    سوال: جمعہ کی نماز کے بعد اسی جگہ ظہر کی نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں ؟پوری تفصیل بتائیں۔

    جواب نمبر: 46851

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1148-747/L=10/1434 جس جگہ شرائط جمعہ پائے جارہے ہوں مثلاً وہ جگہ شہر، قصبہ یا قریہٴ کبیرہ (بڑا گاوٴں) ہے تو اس جگہ والوں کوچاہیے کہ وہ صرف جمعہ کی نماز ادا کریں، ظہر کی نماز ادا نہ کریں، اور جس جگہ شرائطِ جمعہ نہ پائے جارہے ہوں اس جگہ والوں کو چاہیے کہ وہ صرف ظہر کی نماز ادا کریں، جمعہ کی نماز ادا نہ کریں، الحاصل جمعہ کی نماز کے بعد اسی جگہ ظہر کی نماز پڑھنا درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند