• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 46092

    عنوان: جمعہ کی اذان وقت زوال سے قبل ہوجاتی ہے اور خطبہ کی اذان عین ظہر کے وقت شروع ہوجاتی ہے۔

    سوال: میں کویت میں مقیم ہوں، میرا سوال یہ ہے کہ یہاں پر جمعہ کی اذان وقت زوال سے قبل ہوجاتی ہے اور خطبہ کی اذان عین ظہر کے وقت شروع ہوجاتی ہے تو کیا اس صورت حال میں ہم زوال سے پہلے جمعہ کی سنت ادا کرسکتے ہیں؟براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 46092

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 1462-1462/M=1/1435-U جمعہ کی اذان زوال سے پہلے معتبر نہیں، زوال کے بعد دینا چاہیے، اسی طرح زوال سے پہلے جمعہ کی سنت ادا کرنا درست نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند