• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 4397

    عنوان:

    نماز جمعہ کا افضل ترین وقت کون سا ہے؟ کیا نماز جمعہ زوال آفتاب کے متصل پڑھنا افضل ہے، یا دیر سے نماز پڑھنا افضل ہے؟

    سوال:

    نماز جمعہ کا افضل ترین وقت کون سا ہے؟ کیا نماز جمعہ زوال آفتاب کے متصل پڑھنا افضل ہے، یا دیر سے نماز پڑھنا افضل ہے؟

    جواب نمبر: 4397

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 611=665/ ل

     

    حنفیہ کا صحیح مذہب یہ ہے کہ جمعہ میں تعجیل مستحب ہے۔ابراد یعنی تاخیر جو کہ ظہر کی نماز میں موسم گرما میں مستحب ہے وہ جمعہ میں نہیں ہے بلکہ جمعہ کو جلد ادا کرنا مستحب ہے۔ اوراحادیث سے بھی جمعہ کی تعجیل ہی ثابت ہوتی ہے۔پس نماز جمعہ کو زوال آفتاب کے متصل پڑھنا افضل ہوگا: قال فی رد المحتار: لکن جزم فی الأشباہ أنہ لا یسن لہا الابراد ․․․․․ثم قال وقال الجمہور لیس بمشروع لأنہا تقام بجمع عظیم فتأخیرہ مفض إلی الحرج (شامی : ۲/۲۵ ط زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند