• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 43170

    عنوان: جمعہ کب سے فرض ہوا؟

    سوال: (۱) جمعہ کب سے فرض ہوا؟(مع تاریخ) (۲) پہلا جمعہ باجماعت کب اور کہاں ادا کیا گیا؟ (۳) پہلے جمعہ کی امامت کس نے کی؟

    جواب نمبر: 43170

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 299-193/L=3/1434 (۱) جمعہ کی فرضیت جمہور کے قول کے مطابق ہجرت کے بعد مدینہ منورہ میں ہوئی، حافظ ابن حجر لکھتے ہیں: واختلف في فرضیتہا فالأکثر علی أنہا فرضت بالمدینة وہو مقتضی ما تقدم أن فرضیتہا بالآیة المذکورة وہي مدنیة إلخ (فتح الباري: ۲/۲۹۲، باب فض الجمعة) (۲) اسلام میں سب سے پہلے جمعہ باجماعت ہجرت سے پہلے مدینہ منورہ میں ادا کیا گیا۔ (عمدة القاری: ۶/۱۶۱) (۳) اس جمعہ کی امامت حضرت اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ نے فرمائی تھی۔ (عمدة القاری: ۶/۱۶۱) اور جمعہ کی فرضیت کے بعد سب سے پہلا جمعہ حضرت مصعب بن عمیر کی امامت میں مدینہ منورہ ہی میں ادا کیا گیا۔ (شرح البخاری للحافظ ابن رجب: ۶/۳۲۷-۳۳۴)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند