• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 42035

    عنوان: جمعہ كی سنتوں كے بارے میں

    سوال: ۱- ظہر کی فرض نماز سے پہلے چار رکعات سنّت موَکدہ پڑھ رہا ہوں، جماعت کھڑی ہوگئی ، میں نے دو رکعات پر سلام پھیر دیا، اس طرح ٹھیک مجھے دو رکعات اور پڑھنی ہوگی یاپھر نہیں پڑھنی ہوگی؟ ۲- جمعہ کی فرض نماز کے بعد کتنی رکعات سنّت موَکدہ ہے ؟چار یا چھ؟ (۳)قرآن کی تلاوت کرتے وقت اگر کوئی سلام کرے تو تلاوت روک کر اس کا جواب دینا ہے یا کہ بعد ،میں ۔ (۴) سعودی مکّہ حرم کے اندر لوگ نمازی کے آگے سے گزر جاتے ہیں، میں نے سنا ہے کہ جہاں سے کعبہ شریف دکھتا ہو وہاں نمازی کے آگے سے گزر سکتے ہیں ۔ براہ کرم، قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب دیں ۔

    جواب نمبر: 42035

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1725-1156/H=12/1433 (۱) بعد فرض وہ چار رکعات سنت موٴکدہ پڑھنا ہوگا۔ (۲) ایک قول کے مطابق چار اور دوسرے قول پر اس کے بعد دو اور سنت موٴکدہ ہیں، بہتر یہ ہے کہ چھ ادا کرلی جائیں۔ (۳) تلاوت روک کر جواب دیدیں تو اچھا ہے۔ (۴) وہاں کا حکم یہ ہے کہ خواہ کعبة اللہ شریف نظر آتا ہو یا نہ آتا ہو مسجد حرام میں اس کی گنجائش ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند