• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 42026

    عنوان: جمعہ کی نمازکے بعد آخر میں دو نفل نماز کے پہلے دو رکعت سنت موَکدہ یا غیر موَکدہ

    سوال: جمعہ کی نمازکے بعد آخر میں دو نفل نماز کے پہلے دو رکعت سنت موَکدہ یا غیر موَکدہ ؟ براہ کرم، اس سوال کا جواب عنایات فرمادیجئے۔

    جواب نمبر: 42026

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1720-1125/H=12/1433 وہ دو رکعت ایک قول کے مطابق سنت موٴکدہ ہیں اور ایک قول کے مطابق غیر موٴکدہ ہیں، فتاوی شامی وغیرہ میں اسی طرح ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند