• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 40725

    عنوان: جمعہ و عید کی نماز مدرسہ میں

    سوال: عرض یہ ہے کہ مدرسہ فیض القرآن جو مغربی بنگال میں ہاوڑہ ، ضلع شبپور گھوش باگان میں کم و بیس ۳۰ سالوں سے واقع ہے، یہاں پانچ وقت کی نماز بھی ہوتی ہے مائک سے، اذان بھی ہوتی ہے، مدرسہ کی عمارت فطرہ زکات کی رقم سے بنی ہے، اہل محلہ نے مل کر یہ فیصلہ کیا ہے کہ یہاں پانچ وقت کی نماز ہوتی ہیتو کیوں نہ ہو جمعہ کی نماز ہو بھی اور یہ علاقہ شہری علاقہ ہے ، تو کیا یہاں جمعہ کی نماز کی گنجائش ہو سکتی ہے ؟براہ کرم، جواب دیں ۔

    جواب نمبر: 40725

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1650-1271/B=9/1433 جب وہ شہری علاقہ ہے تو وہاں بھی جمعہ قائم کرسکتے ہیں، جمعہ کے لیے مسجد کا ہونا ضروری نہیں ہے۔ وتوٴدّی الجمعةُ في مصر واحد بمواضع کثیرة مطلقا علی المذہب وعلیہ الفتوی (درمختار مع الشامي: ۱/۵۴۱)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند