• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 40030

    عنوان: جمعہ کی اذان اول پر ہی خرید وفروخت کا سلسلہ بند ہوجانا چاہیے

    سوال: جمعہ کی نماز کے وقت میری دکان کھلی رہتی ہے، ادھے لوگ ایک مسجد میں نماز پڑھنے جاتے ہیں اور ان لوگوں کے آنیکے بعد ہم لوگ دوسری مسجد میں جاتے ہیں جہاں جماعت دیرسے کھڑی ہوتی ہے، وہاں ہمیں اذان خطبہ کی مکمّل ادائیگی مل جاتی ہے ، ایک شخص نے کہا کہ تم لوگ دکان نہ بند کرکے حرام رزق کما رہے ہو، براہے کرم، جواب دیں ہمارا یہ عمل صحیح ہے یا غلط ؟

    جواب نمبر: 40030

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1194-1194/M=8/1433 جمعہ کی اذان اول پر ہی خرید وفروخت کا سلسلہ بند ہوجانا چاہیے کیوں کہ سعی الی الجمعہ واجب ہے اور اس وقت دوکان کھلی رہنا اس میں مُخل ہے، آپ جس مسجد میں جمعہ پڑھنے جاتے ہیں وہاں کی اذان اول پر ہی جمعہ کے لیے چل دیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند