• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 37817

    عنوان: خطبہ کی اذان کہاں ہو منبر کے سامنے یا مسجد کے دروازہ پر؟ نمازی اور امام اول تکبیر میں یا تکبیر کے درمیان میں کھڑے ہوں؟

    سوال: خطبہ کی اذان کہاں ہو منبر کے سامنے یا مسجد کے دروازہ پر؟ نمازی اور امام اول تکبیر میں یا تکبیر کے درمیان میں کھڑے ہوں؟

    جواب نمبر: 37817

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 538-456/B=4/1433 خطبہ کی ا ذان منبر کے سامنے کہنا یہی سنت متوارثہ جاری آرہی ہے، مسجد کے دروازہ پر نہیں۔ مستحب یہ ہے کہ اول تکبیرمیں ہی سب لوگ کھڑے ہوجائیں، اگر کسی وجہ سے کوئی کھڑا نہ ہوسکا تو وہ تکبیر کے درمیان میں بھی کھڑا ہوسکتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند