• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 37302

    عنوان: خطبہ جمعہ كس زبان میں پڑھا جائے؟

    سوال: جمعہ کا خطبہ اردو اور عربی ایک ساتھ ممبر پر دینا کیسا ہے ؟ بعض مسجد میں اردو بیان ممبر کے نیچے اور صرف عربی خطبہ ممبر پر دیتے ہیں کیا ایسا بھی جائز ہے ؟ یا دونوں درست ہے ؟ برائے مہربانی دلیل کے ساتھ جواب دیں۔

    جواب نمبر: 37302

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 325=268-3/1433 جمعہ کا خطبہ صرف عربی زبان میں دینا مسنون ہے، عربی اور اردو دونوں زبانوں میں دینا مکروہ ہے، اور سنت کے خلاف ہے۔ اور خطبہ سے پہلے وعظ ممبر سے ہٹ کر کرسی پر بیٹھ کر یا کھڑے ہوکر کرنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند