• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 3697

    عنوان:

    بندر گاہ کے اندر جمعہ پڑھنے کا حکم کیاہے؟ جبکہ وہاں جانے کے لیے خصوصی اجازت (انٹری پاس)کی ضرورت ہے، حالانکہ منتظمین جماعت کی جانب سے اذن عام ہے۔

    سوال:

    بندر گاہ کے اندر جمعہ پڑھنے کا حکم کیاہے؟ جبکہ وہاں جانے کے لیے خصوصی اجازت (انٹری پاس)کی ضرورت ہے، حالانکہ منتظمین جماعت کی جانب سے اذن عام ہے۔

    جواب نمبر: 3697

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 568/ ب= 462/ ب

    اگر وہ کسی شہر کی بندرگاہ ہے اور جماعت کے منتظمین کی جانب سے اذنِ عام ہے، تو بندرگاہ کے اندر جمعہ پڑھ سکتے ہیں۔ اگر بندرگاہ کے سامانوں کی حفاظت کے لیے خصوصی اجازت (انٹری پاس) کی قید لگائی گئی ہے تو اس قید سے قیامِ جمعہ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند