• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 35082

    عنوان: کیا جمعہ کا خطبہ اور جماعت کی امامت الگ الگ اشخاص کر سکتے ہیں

    سوال: (۱) کیا جمعہ کا خطبہ اور جماعت کی امامت الگ الگ اشخاص کر سکتے ہیں۔ (۲) اگر امامت کرنے والے شخص نے مکمل خطبہ یا اس کا کچھ حصہ نہ سنا ہو تو جماعت کا کیا حکم ہو گا۔ براہ مہربانی جواب دے کر مشکور فرمائیں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ شکریہ

    جواب نمبر: 35082

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 1690=1159-11/1432 بہتر اور مناسب یہی ہے کہ خطبہ اور نماز ایک ہی شخص پڑھائے، البتہ اگر خطبہ کوئی پڑھے اور امامت دوسرا کرائے تویہ بھي درست ہے، اور نماز میں گوئی کراہت نہیں ہے، البتہ یہ فعل بلاضرورت غیر اولیٰ ہے۔ قال في الدر المختار: لا ینبغي أن یصلي غیر الخطیب فإن فعل․․․ جاز“ (درمختار مع شامي: ۳/۳۹) (۲) خطبہ کا بعض حصہ نہ سننے والا بھی امامت کرسکتا ہے، البتہ مکمل خطبہ نہ سننے والا جمعہ کی امامت نہیں کرسکتا۔ ”ولو أحدث الإمام بعد الخطبة قبل الشروع في الصلاة فقدم رجلاً یصلي بالناس إن کان ممن شہد ا لخطبة أو شیئًا منہا جاز، وإن لم شہد شیئًا من الخطبة لم یجز، ویصلي بہم الظہر“ (بدائع: ۱/۵۹۵)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند