• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 32393

    عنوان: دونوں عید کی نماز کون سے وقت پر پڑھنا چاہیے اول وقت میں یا تاخیر کرکے؟

    سوال: حضرات گرامی میرا سوال یہ ہے کہ دونوں عید کی نماز کون سے وقت پر پڑھنا چاہیے اول وقت میں یا تاخیر کرکے؟ میں نے سنا ہے کہ بقرہ عید کی نماز جلدی اور عیدالفطر کی نماز تھوڑی تاخیر کرکے پڑھنی چاہیے؟ میرا دوسرا سوال یہ ہے کہ جو آدمی قربانی کررہا ہو وہ جب تک قربانی کا گوشت نہ کھا لے تب تک اس کو کچھ کھانا پینا نہیں چاہیے؟ میں نے ایک دوست کو بقرہ عید والے دن چائے کے لیے دعوت دی تو اس نے کہا کہ میرا روزہ ہے جب تک قربانی کا گوشت نہ کھالوں تب تک کچھ کھا پی نہیں سکتا۔ کیا یہ صحیح ہے؟ کیا اسے چھوٹا روزہ کہا جاتاہے؟ تفصیلی جواب عطا ہو۔

    جواب نمبر: 32393

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 1333=817-7/1432 (۱) صحیح سنا ہے۔ (۲) اس کو روزہ یا چھوٹا روزہ شریعت نے قرار نہیں دیا، البتہ مستحب یہ ہے کہ اپنی قربانی سے اُس دن کھانے کی ابتداء کرے، پانی اور چائیمیں یہ حکم نہیں؛ بلکہ استحباب بھی کھانے کی اشیاء میں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند