عبادات - جمعہ و عیدین

India

سوال # 28009

میں کالج کا طالب علم ہوں ، اس وجہ سے جمعہ کی نماز کے لیے مجھے کالج سے چھٹی نہیں ملتی ہے ، کیاہم تمام مسلمان طلبہ کالج میں ہی جمعہ کی نماز مع خطبہ اداکرسکتے ہیں یا نہیں؟آپ سے گذارش ہے کہ اس بارے میں زیادہ سے زیادہ سے تفصیلات فراہم کریں۔ 

Published on: Dec 16, 2010

جواب # 28009

بسم الله الرحمن الرحيم

فتوی(ب): 14=12-1/1432

اگر پرنسپل کی طرف سے اجازت ہے اور کالج میں نماز جمعہ پڑھنے کے لیے کوئی مانع شرعی نہ ہو مثلاً چھوٹے گاوٴں میں کالج نہ ہو بلکہ شہر یا بڑے گاوٴں میں ہو تو کالج کے تمام مسلم طلبہ کالج میں جمعہ کی نماز ادا کرسکتے ہیں۔

واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات