• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 2795

    عنوان:

    جس مسجد میں نماز پڑھتا ہوں یہ ایک بستی میں ہے ۔ عیدگاہ میں جانے کے باوجود اس مسجد میں عید کی نماز پڑھی جاتی ہے، بوڑھے اور سست لوگ اس مسجد میں عید کی نماز اداکرتے ہیں۔ میں یہ جانناچاہتاہوں کہ کیا ہم عید کے دن اشراق (نفل) پڑھ سکتے ہیں؟

    سوال:

    جواب نمبر: 2795

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 76/ ج= 76/ ج

    عید الفطر کے دن تیرہ چیزیں مسنون ہیں، منجملہ ان میں سے ایک یہ ہے کہ عید کی نماز عیدگاہ میں ادا کی جائے، جہاں بھی عید کی نماز پڑھی جائے وہاں اور کوئی نفل نماز اس دن پڑھنا مکروہ ہے، نماز کے قبل بھی اور بعد بھی اور گھروں میں عید کی نماز سے پہلے نفل نماز مکروہ ہے، البتہ نماز کے بعد گھروں میں اور کوئی نماز پڑھنا جائز ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند