• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 26428

    عنوان: میں مرکزی میانمار سے ہوں، ہمارے شہر میں عید گا ہ ہے ، لیکن ہم وہاں عید کی نماز نہیں پڑھ سکتے ہیں۔ ہم اپنی مسجدوں میں عیدکی نماز اداکرتے ہیں۔ ہر سال ہم عید کی نماز سے پہلے زور سے تکبیر پڑھے ہیں۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ عید کی نماز سے قبل زور سے تکبیرنہ پڑھی جائے ۔کیا عید کی نماز سے پہلے زور سے تکبیر پڑھنا جائز ہے؟ براہ کرم، اس بارے میں ہماری رہنمائی فرمائیں۔ 

    سوال: میں مرکزی میانمار سے ہوں، ہمارے شہر میں عید گا ہ ہے ، لیکن ہم وہاں عید کی نماز نہیں پڑھ سکتے ہیں۔ ہم اپنی مسجدوں میں عیدکی نماز اداکرتے ہیں۔ ہر سال ہم عید کی نماز سے پہلے زور سے تکبیر پڑھے ہیں۔ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ عید کی نماز سے قبل زور سے تکبیرنہ پڑھی جائے ۔کیا عید کی نماز سے پہلے زور سے تکبیر پڑھنا جائز ہے؟ براہ کرم، اس بارے میں ہماری رہنمائی فرمائیں۔ 

    جواب نمبر: 26428

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1819=1444-11/1431

    عید الفطر کے دن جب آدمی نماز عید پڑھنے کے لیے جائے تو آہستہ آہستہ تکبیر تشریف کہتا ہوا جائے۔ اللہ أکبر اللہ أکبر لا إلہ إلا اللہ واللہ أکبر اللہ أکبر وللہ الحمد․ یہ تکبیر عید کے دن آہستہ آہستہ کہے اور عیدالاضحی کے دن بلند آواز سے کہتا ہوا جائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند