عبادات - جمعہ و عیدین

Saudi Arabia

سوال # 26358

میں امام ابوحنیفہ رحمتہ اللہ علیہ کا مقلد ہوں اور سعودی عرب میں رہتاہوں، یہاں کچھ علماء کہتے ہیں کہ اگر جمعہ کو عید ہوتی ہے تو عید کے خطبہ کی وجہ سے جمعہ کی نماز اختیار ی ہے؟براہ کرم، اس سلسلے میں مشورہ دیں۔ 

Published on: Oct 16, 2010

جواب # 26358

بسم الله الرحمن الرحيم

فتوی(ب): 1801=1432-11/1431

عید کی نماز تو پنج وقتہ فرض نمازوں کے علاوہ ایک واجب نماز ہے، عید کی نماز کی وجہ سے کوئی فرض نماز یا جمعہ کی نماز کی فرضیت ساقط ہوجاتی ہے اور اختیاری ہوجاتی ہے،ایسی کوئی حدیث ہماری نظر سے نہیں گذری۔ آپ کے یہاں کے جو عالم یہ بات کہتے ہیں ان سے ہی کسی صحیح حدیث کا مطالبہ کریں۔

واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات