• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 26158

    عنوان: میں نے سناہے کہ اگر کوئی لگاتار جان بوجھ کر تین جمعہ کی نماز چھوڑے دے تووہ اسلام سے خارج ہوجاتاہے؟ 

    سوال: میں نے سناہے کہ اگر کوئی لگاتار جان بوجھ کر تین جمعہ کی نماز چھوڑے دے تووہ اسلام سے خارج ہوجاتاہے؟ 

    جواب نمبر: 26158

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 1761=1392-11/1431

    حدیث شریف میں یوں آیا ہے کہ جو شخص لگاتار تین جمعے جان بوجھ کر ترک کردے تو وہ منافقین میں سے لکھا جاتا ہے۔ یہ حدیث زجر وتوبیخ پر محمول ہے، حقیقة وہ منافق نہیں ہوگا، نہ ہی اسلام کے دائرہ سے خارج ہوتا ہے۔ ہاں ایسا کرنے والا فاسق وفاجر ضرور کہلائے گا۔
    =======================
    نوٹ: جواب درست ہے ایک دوسری روایت میں یہ بھی وارد ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کے دل پر مہر لگادیتے ہیں، پس وہ غافلین میں سے ہوجاتا ہے۔(د)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند