عبادات - جمعہ و عیدین

Pakistan

سوال # 25895

جمعہ گاوٴں میں پڑھنا جائز ہے کہ نہیں؟ کیوں کہ مناظر اسلام وکیل احناف حضرت محمد امین صفدر اکاڑوی مجموعہ رسائل میں فرماتے ہیں کہ گاوٴں میں جمعہ پڑھنا جائز نہیں ہے، مہربانی فرماکر قرآن وحدیث سے جواب دیں۔

Published on: Oct 2, 2010

جواب # 25895

بسم الله الرحمن الرحيم

فتوی(ھ): 2216=661-10/1431

چھوٹے گاوٴں میں جمعہ کا درست نہ ہونا عامةً کتب فتاویٰ مثل شامی، بدائع، بحر وغیرہ میں مذکور ہے۔

واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات