عبادات - جمعہ و عیدین

India

سوال # 25380

کیا جمعہ کی نماز کے بعد کی سنت اور نوافل کا گھر میں جا کر پڑھنا درست ہے؟

Published on: Oct 3, 2010

جواب # 25380

بسم الله الرحمن الرحيم

فتوی(ل): 1577=1023-10/1431

جی ہاں! درست ہے، البتہ اگر یہ اندیشہ ہو کہ گھر جانے میں آدمی کسی اور کام میں مشغول ہوجائے گا تو مسجد ہی میں سنن پڑھ کر جانا چاہیے: والأفضل في السنن المنزل إلا أن یخشی شغلہ عنہا (الدر المنتقی: ۱/۲۰۴)

واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات