• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 2365

    عنوان:

    جب امام صاحب خطبہ کے لیے ممبر پر بیٹھ جائیں اور اذان دی جائے توکیا ہم اس کا جواب دیں سکتے ہیں؟

    سوال:

    جب امام صاحب خطبہ کے لیے ممبر پر بیٹھ جائیں اور اذان دی جائے توکیا ہم اس کا جواب دیں سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 2365

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 708/ م= 703/ م

     

    حدیث میں ہے: إذا خرج الإمام فلا صلاة ولا کلام اس کا تقاضہ یہ ہے کہ امام صاحب جب خطبہ کے لیے منبر پر بیٹھ جائیں اور جمعہ کی اذان ثانی دی جائے تو سامعین خاموشی کے ساتھ صرف سنیں اور جواب نہ دیں اوراگر دل ہی دل میں جواب دیدیا جائے، تو مضائقہ نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند