• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 22996

    عنوان: نماز جمعہ کے بعد سلام نہیں پڑھنا چاہئے پر فتوی چاہتا ہوں ۔ براہ کرم، تفصیلی حوالے کے ساتھ جواب دیں۔

    سوال: نماز جمعہ کے بعد سلام نہیں پڑھنا چاہئے پر فتوی چاہتا ہوں ۔ براہ کرم، تفصیلی حوالے کے ساتھ جواب دیں۔

    جواب نمبر: 22996

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ):1206=915-6/1431

    صلاة وسلام کے جو صیغے حضرت نبی اکرم صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے نکلے ، ان کو حرزِ جان بنانا ان کو جمعہ سے پہلے یا بعدجمعہ یا کسی اور مناسب وقت میں یکسوئی کے ساتھ اپنے اپنے گھروں میں پڑھنے بلکہ کثرت سے پڑھتے رہنے کا اہتمام رکھنا بلاشبہ انتہائی مستحسن عمل ہے، اس کے خلاف بعض لوگوں نے ہندوستان میں ایک نیا طریقہ ایجاد کیا ہے کہ رطب ویابس مضمون پر مشتمل اشعار مل کر گاتے ہیں اور اس کا نام سلام رکھ لیا ہے، یہ طریقہ قرآنِ کریم حدیث شریف اور حضرات اولیاء اللہ رحمہم اللہ تعالیٰ رحمة واسعہ سے کہیں ثابت نہیں، پس یہ طریقہ لائق ترک ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند