• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 22709

    عنوان: اگر جمعہ کی نماز میں کوئی امام کے سلام پھیرنے سے ذرا پہلے شامل ہوا تو وہ امام کے سلام پھیرنے کے بعد بقیہ نماز کس طرح ادا کرے گا۔ آیا وہ جمعہ کی دو رکعت پڑھے گا یا ظہر کی چار رکعت ادا کرے گا؟

    سوال: اگر جمعہ کی نماز میں کوئی امام کے سلام پھیرنے سے ذرا پہلے شامل ہوا تو وہ امام کے سلام پھیرنے کے بعد بقیہ نماز کس طرح ادا کرے گا۔ آیا وہ جمعہ کی دو رکعت پڑھے گا یا ظہر کی چار رکعت ادا کرے گا؟

    جواب نمبر: 22709

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):1091=884-6/1431

    صورتِ مسئولہ میں قعدہ میں شرکت کرنے والا شخص جمعہ کی دو رکعت ادا کرے گا: قال في نور الإیضاح: ومن أدرکہا في التشہد أو في سجود السہو أتمّ جمعةً (نور الإیضاح: ۱۲۰)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند