• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 2235

    عنوان: جمعہ کی نماز میں سورۃ الکوثر اور سورۃ الاخلاص پڑھنا؟

    سوال:

    میں ٹورنٹو سے لکھ رہاہوں، میر اسوال یہ ہے کہ گذشتہ جمعہ کو امام صاحب نے پہلی رکعت میں دو سورتیں، سورة الکوثر اور سورة الاخلاص اور دوسری رکعت میں سورة الفلق اور سورة الناس پڑھی، کیا قرآن پڑھنے کا یہ طریقہ صحیح ہے؟ کیا سجدہ سہو کرنا پڑے گا؟ یا نماز جمعہ دہرانی پڑے گی؟ براہ کرم، جلد جواب دیں۔

    جواب نمبر: 2235

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1021/ ج= 1021/ ج

     

    نماز جمعہ ہوگئی، سجدہ سہو کرنے کی ضرورت نہیں، فرائض میں بہتر ہے کہ ایک رکعت میں ایک ہی سورت پڑھے۔ دو یا اس سے زیادہ سورتوں کا پڑھنا بلاکراہت جائز ہے لیکن شرط یہ ہے کہ درمیان سے کوئی سورت ترک نہ کرے۔ یا درمیان سے کوئی سورت چھوڑنا مکروہ ہے لیکن اس سے سجدہٴ سہو یا نماز کا اعادہ لازم نہیں ہوتا وفي شرح المنیة: الأولی أن لا یفعل في الفرض ولو فعل لا یکرہ إلا أن یترک بینھما سورة أو أکثر (الشامي: ج۲ ص۴۶۹، ط زکریا دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند