Pakistan
سوال # 21913
کسی معقول وجہ سے اگر کوئی شخص نماز جمعہ سے پہلے سنت ادا نہیں کرسکتا ہے تو اس کے بارے میں حنفی فقہاء کی کیا رائے ہے؟ کیا ان کو نماز جمعہ کے بعد ادا کرنا ضروری ہے؟ برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔
Published on: May 9, 2010
جواب # 21913
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(د): 693=542-5/1431
جمعہ کے بعد والی سنت موٴکدہ ادا کرنے کے بعد اُن سنتوں کو پڑھے جو جمعہ سے قبل والی فوت ہوگئی ہیں کما في الدر المختار بخلاف سنة الظہر وکذا الجمعة فإنہ إن خاف فوت رکعة یترکہا ویقتدي ثم یأتي بہا علی أنہا سنة في وقتہ أي الظہر حنفیہ کے یہاں راجح قول یہی ہے جیسا کہ شامی اور البحر الرائق میں صراحت ہے ورنہ دوسرا قول یہ بھی ہے کہ پہلی والی سنت ساقط ہوگئی مگر یہ قول مرجوح ہے۔ (شامی: ۱/۵۳۱، امداد الاحکام، ۱/۵۲۳)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات
میں حنفی المسلک ہوں۔ اگر کوئی شخص نماز جمعہ میں ایک رکعت ہوجانے کے بعد شریک ہوتا ہو، تو اسے کیا کرنا چاہیے؟ اگر کوئی شخص نماز جمعہ میں اس وقت شامل ہورہا ہو جب کہ امام قعدہ میں ہو ، تو اسے کیا کرنا چاہیے؟ اگر کوئی مسجد پہنچے اور معلوم ہو کہ جمعہ کی نماز ہوچکی ہے، تو اب وہ کیا کرے؟ کیا جمعہ کی نمازفوت ہوجانے کا کوئی کفارہ بھی ہے؟
جمعہ کی نماز کی نیت کیسے کی جاتی ہے؟ فرض ہوگی یا واجب کی نیت ہوگی؟ جمعہ کے دن ظہر کے چار فرض کی کون سی نیت ہوگی؟
قضائے عمری نماز کی نیت کیسے کی جاتی ہے؟ قضائے عمری نماز کن اوقات میں نہیں پڑھتے ہیں؟
میرا نام محمد عارف ہے اور میں حنفی ہوں ۔ میرا سوال عید کی نماز کے بارے میں ہے۔ ہمارے گاؤں میں چند لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ عید کی نماز مسجد میں نہیں ہوتی ہے۔ ہمارے گاؤں میں عید گاہ بھی نہیں ہے اور دو سالوں سے لوگوں نے ایک ایسی زمین پر عید کی نماز ادا کی جو وقف نہیں تھی۔ پوچھنا یہ ہے کہ کیا ان کی نماز ہوئی یا نہیں؟اگر ہوئی ہے تو آپ ہماری اس نماز کے بارے میں کیافرماتے ہیں جو ہم مسجد میں پڑھتے ہیں؟ براہ کرم،مجھے دونوں جگہوں کے بارے میں بتائیں۔ مجھے آپ کے جواب کا انتظار رہے گا۔
میں جمعہ کی نماز کے متعلق سوال کررہا ہوں۔ جمعہ کی فرض نماز کے بعد جو چار رکعت سنت نماز پڑھتے ہیں ان کو پڑھنے سے کیا ظہر کی نماز ادا ہوجاتی ہے؟ کیا ان کو پڑھنا ضروری ہے؟
جمعہ کی کل کتنی رکعت ہوتی ہے؟ رہ نمائی فرمائیں۔ میں شافعی المسلک ہوں۔
مختلف دنوں میں عید کی نماز پڑھنے کی وجہ کیاہے؟ کیا ہندستان سے باہر چاند کا نظر آنا قابل قبول نہیں ہے؟ جب کہ فتوی دارالعلوم جلد ۶/ صفحہ ۰۸۳/۵۸۳/۶۸۲/ پر ہے کہ پوری دنیا میں کہیں اگر چاند نظر آئے تو اس پر عمل کیا جائے گا۔