• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 2152

    عنوان: مجھے یہ پوچھنا ہے کہ کیا عورتیں جمعہ یا عید کی نماز کے لیے مسجد جاسکتی ہیں؟ وہاں عورتوں کے لیے فلور اور گیٹ بالکل الگ بنا ہوا ہے۔

    سوال: مجھے یہ پوچھنا ہے کہ کیا عورتیں جمعہ یا عید کی نماز کے لیے مسجد جاسکتی ہیں؟ وہاں عورتوں کے لیے فلور اور گیٹ بالکل الگ بنا ہوا ہے۔

    جواب نمبر: 2152

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1077/ ب= 1011/ ب

     

    عورتوں کے اوپر جمعہ واجب نہیں۔ انھیں جمعہ کے دن ظہر پڑھنا ضروری ہے۔ اسی طرح عورتوں کے اوپر عیدین کی نماز بھی واجب نہیں۔ شریعت اسلام نے جمعہ وعید کا مکلف عورتوں کو نہیں بنایا۔ اس لیے انھیں جمعہ وعید کے لیے مسجد جانا یا عیدگاہ جانا درست نہیں۔ حتی کہ پنجگانہ نماز کے لیے اپنے محلہ کی مسجد میں جانا بھی ان کے لیے جائز نہیں۔ سب سے بہتر ان کے لیے یہ ہے کہ وہ اپنے گھروں میں تنہا تنہا نماز پنجگانہ ادا کریں۔ عید کی نماز پڑھنے کی انھیں ضرورت نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند