• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 20223

    عنوان:

    میرا سوال یہ ہے کہ جمعہ کا دن کس وقت سے شروع ہوتا ہے اور کس وقت تک ہے (یعنی جمعرات کے دن کس وقت سے اور جمعہ کے دن کس وقت تک) جمعہ کہا جاتا ہے؟

    سوال:

    میرا سوال یہ ہے کہ جمعہ کا دن کس وقت سے شروع ہوتا ہے اور کس وقت تک ہے (یعنی جمعرات کے دن کس وقت سے اور جمعہ کے دن کس وقت تک) جمعہ کہا جاتا ہے؟ اس سوال کا جواب دینے سے آپ حضرات کا بہت مشکور ہوں گا۔

    جواب نمبر: 20223

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د): 419=119k-3/1431

     

    اسلامی تاریخ کے اعتبار سے جمعرات کے دن غروب شمس کے بعد سے جمعہ کا دن شروع ہوجاتا ہے اور جمعہ کا دن غروب شمس سے پہلے پہلے تک رہتا ہے ، روزہ اعتکاف اور دیگر احکام شرعیہ میں اسی کا اعتبار ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند