• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 18697

    عنوان:

     ہماری مسجد کے امام جمعہ کے روز جو خطبہ پڑھتے ہیں اس کا مختصر خلاصہ جمعہ کی دو رکعت کے سلام پھیرنے کے بعد فوراً کہتے ہیں ۔کیا ایسا کرنا صحیح ہے؟

    سوال:

     ہماری مسجد کے امام جمعہ کے روز جو خطبہ پڑھتے ہیں اس کا مختصر خلاصہ جمعہ کی دو رکعت کے سلام پھیرنے کے بعد فوراً کہتے ہیں ۔کیا ایسا کرنا صحیح ہے؟

    جواب نمبر: 18697

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب): 98=98-2/1431

    خطبہ کا خلاصہ بعد فرض وسنت و نوافل یا خطبہ سے پہلے سنادیا کریں۔ سلام پھیرنے کے بعد فوراً سنانے میں دعا کی اور سنتوں کی تاخیر ہوگی، اور یہ خلافِ اولیٰ ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند